ریکوڈک ایک عظیم منصوبہ، جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہوگا، صادق سنجرانی
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ایک عظیم اور دیرپا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہوگی ضلع چاغی سمیت پورے صوبے سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان سنجرانی ہاوس نوکنڈی میں قبائلی وسیاسی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی، ڈسٹرکٹ چئیرمین میر عبدالودود خان سنجرانی سمیت علاقے کے قبائلی عمائدین،خان پینل کے اکابرین اور بی اے پی کے اراکین کی ایک بڑی تعداد موجود تھے سابق چئیرمین محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ ضلع چاغی کی ترقی اولین ترجیح ہے عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے انکی معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا ایک ارب روپے کی لاگت سے چاغی میں واٹر سپلائی اسکیم پر کام جاری ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا واٹر پراجیکٹ ہے جس پر پہلے کسی بھی نمائندے نے عملی طور پر کام نہیں کیا تھا انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان نوکنڈی کے شروع ہونے سے شہر ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوگی جس کیلئے ایک کثیر فنڈز منظور ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں کاروبار کی وسعت وقت کی ضرورت ہے کیونکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد انہی سرحدوں پر محنت ومزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کیلئے روزگار کے زرائع اور جدید سہولیات کی فراہمی سے ممکنہ مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اس موقع پر ایم پی اے چاغی محمدصادق سنجرانی اور میراعجازخان سنجرانی نے لوگوں کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔