سول اسپتال ،ٹراما سینٹر کی آسامیوں پر نئی کمیٹی بھرتیاں کریگی،کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈیوژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سول اسپتال ٹراما سینٹر کی آسامیوں پر نئی کمیٹی آج بھرتیاں کریگی سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کی 23 آسامیوں پر700امیدوار شریک ہوئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فہیم بھی ہمراہ تھے حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ سول اسپتال ٹراما سینٹر کی آسامیوں پر نئی کمیٹی آج بھرتیاں کریگی سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کی 23 آسامیوں پر آج بھرتیاں کی جا رہی ہیں جس کے لیے 700 امیدوار شریک ہوئے صحت اور تعلیم کے شعبے میں کافی عرصے سے بھرتیاں نہیں ہوئیں، پہلے بھرتیوں کا عمل کافی پیچیدہ تھا، تاہم حکومت نے اب ایک کمیٹی تشکیل دی ہے وہ بھرتیاں کرے گی اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فہیم نے کہاہے کہ آج ہونے والی بھرتیوں کے لیے بلوچستان بھر سے 700 امیدوار شریک ہیں سرجنز کی بھرتی سے ٹراما سینٹر میں آپریشنز کی صورتِ حال بہتر ہو گی۔