شاپنگ مال میں خریداری کرتے ’ٹیسلا روبوٹس‘ سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی مشہور ہو رہی جس میں ایک ربورٹ کو شاپنگ مال میں خریداری کرتے دکھایا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی سے پھیل رہا ہے، جس میں ایک لڑکی کو امریکا کے ایک شاپنگ سینٹر میں ’ٹیسلا آپٹیمس روبوٹس‘ کا ایک گروپ خریدا ہوا سامان لیکر جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان ربورٹس کی مالکن لڑکی کے چہرے پر سکون کے آثار ہیں کیونکہ روبوٹس نے خریدا ہوا سامانا اور شاپنگ بیگز باآسانی تھامے ہوئے ہیں۔
اس شاندار منظر کو دیکھ کر ارد گرد سے گزرنے والوں کے چہروں پر حیرانی کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔
خدمت بجا لاتے ان ربورٹس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث کا آغاز ہو گیا ہے کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی امریکی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کی اسسٹنٹ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کم کارڈیشین نے کی ویڈیو بھی خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایلون مسک کی ملکیت والے ٹیسلا روبوٹ ’آپٹیمس‘ کے ساتھ کھیلتا دکھا گیا تھا۔
کم کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کلپس کے ایک گروپ کے ذریعے اس روبوٹ کا انکشاف کیا تھا، جس کی قیمت 20 سے 30 ہزار ڈالر کے درمیان ہے۔