فالج کے حملے سے کیسے نمٹا جائے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیماری خواہ کوئی بھی ہوم انسان کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے، تاہم فالج کا معاملہ اس لیے شدید تر ہے کہ اس کا شکار لاچار ہو کر دوسروں کے رحم و کرم پر آجاتا ہے۔ ماہرین نے اس بیماری سے متعلق نئی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں جس پر عمل کر کے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔
امریکا میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ خوراک، فزیکل ایکٹیویٹی اور بیماری کے خطرے کے عوامل کی نشاندہی سے 80 فی صد تک فالج سے بچا جا سکتا ہے۔
یہ کارآمد معلومات امریکی ادارے امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن نے جاری کی ہیں، فالج متعلق آگاہی اور معلومات فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھ کر فالج کے خطرے کو محدود کیا جاسکتا ہے،اس کے لیے ضروری ہے کہ صحت بخش غذا کے استعمال کے ساتھ جسم کو متحرک رکھا جائے اور سگریٹ نوشی سے بچا جائے ہے۔
فالج ہے کیا اور اس سے کیسے بچا جائے؟
ماہرین کے مطابق فالج کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کے کسی حصے میں خون کا بہاؤ رک جائے یا دماغ میں خون کی نالی پھٹ جائے۔ان دونوں صورتوں میں دماغ میں آکسیجن نہیں پہنچتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔
فالج کی وجہ سے سوچنے سمجھنے، بولنے اور چلنے میں دشواری کے ساتھ ساتھ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور موٹاپا ایسے عوامل ہیں جن پر قابو پانے سے آپ فالج کے خطرے سے بھی بچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈائٹ میں پھل، سبزیاں، اناج اور زیتون کا استعمال بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ غذائیں کولیسٹرول کو معتدل رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔
سیڑھیاں چڑھنا یا واک کرنا؛ بہترین ایکسرسائز کیا ہے؟
ماہرین کی تجاویز کے مطابق اپنی غذا سے گائے کا گوشت محدود کر کے اس کے بجائے پھلیاں، خشک میوے، انڈے اور مچھلی سے پروٹین حاصل کرنا زیادہ بہتر ہے۔
اس کے علاوہ اپنی غذا سے پروسیسڈ فوڈ یعنی مختلف مراحل سے گزر کر تیار ہونے والی اشیا کا استعمال کم کرنے کے ساتھ ساتھ چینی کے استعمال کو بھی انتہائی محدود کرنا چاہیے۔