فٹبال میچ میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی نے سب کی توجہ چھین لی

مداح ننھی راہا کی پیاری اٹھکیلیوں سے محظوظ ہوتے رہے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپر لیگ کے فٹبال میچ میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی راہا نے سب کی توجہ چھین لی۔
بھارتی فلمسٹار عالیہ بھٹ اپنی 2 سال کی بیٹی راہا اور شوہر کے ساتھ ممبئی میں کھیلے گئے انڈین سپر لیگ کے میچ میں رنبیر کپور کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کو سپورٹ کرنے پہنچیں جہاں اسکا مقابلہ حیدرآباد سے تھا۔
اسٹیڈیم میں موجود مداح ننھی راہا کی پیاری اٹھکیلیوں سے محظوظ ہوتے رہے اور انہوں نے راہا راہا کے نعرے لگائے جس پر عالیہ نے اشارے سے سب کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کے ہاں اسی سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)