کراچی: کلفٹن میں پاکستان ریفائنری کی لائن پھٹنے سے تیل رہائشی عمارت تک پھیل گیا

سڑک پر پھیلنے والے آئل پر مٹی ڈال کر خشک کیا جا رہا ہے، پولیس


کراچی(قدرت روزنامہ)کلفٹن سی ویو کے سامنے سروس روڈ پر پاکستان ریفائنری کی لائن پھٹ گئی فرنس آئل سروس روڈ اوررہائشی عمارت تک پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لائن سے آئل کی پمپنگ روک دی گئی ہے، سڑک پر پھیلنے والے آئل پر مٹی ڈال کر خشک کیا جا رہا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ اس مقام سے کئی کمپنیوں کی لائنیں گزر رہی ہی، ںمتاثرہ لاٸن کی مرمت کے لٸے کھداٸی شروع کردی گٸی ہے، لاٸن کس حد تک متاثر ہوٸی کھداٸی کے بعد ہی معلوم ہوگا۔