حکومت معذوروں کو کوٹے کے تحت نوکریاں دے، حافظ نعیم


لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے اور خاندان کا اہم ترین حصہ ہیں، معذوروں کیلیے اب تک جتنی قانون سازی ہوئی اگر اس پر عمل ہوجاتا تو کوٹہ پر ملنی والی نوکریوں سے یہی افراد خاندان کا سہارا بنے ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کسی کو بھی وہیل چیئر چاہیے تو الخدمت فاؤنڈیشن اسے مفت وہیل چیئر دے گی۔الخدمت فانڈیشن کے زیراہتمام منصورہ لاہور میں خصوصی باہمت افرادکے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں معذور افراد کی تعداد 90 لاکھ ہے۔انھوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ معذوروں کو حکومتی کوٹہ کے تحت نوکریاں دی جائیں۔