بلوچستان
پسنی ، فائرنگ سے ایک شخص قتل
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی کے علاقے ببرشور میں صابر نامی شخص نے اپنی بھتیجی کو قتل کردیا،پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ پسنی کے علاقے ببرشور میں صابرولد سلیمان نامی شخص نے اپنی بھتیجی مسمات ( م ) بنت گَندو سکنہ ببرشور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پولیس زرائع کے مطابق مقتولہ کی فیملی نے بتایا کہ مسمات ( م ) سوئی ہوئی تھی کہ صابر سلیمان نے آکر 9 ایم ایم پسٹل سے اس پر پانچ فائر کیئے جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئی ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش فیملی کے حوالے کردیا