مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بارشیں برسانے والی مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دن تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج شام سے تیز آندھی اور تیز بارش ہو سکتی ہے

جب کہ اتوار تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران گلگت بلتستان،کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔اس کے علاوہ آج اورکل رات اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں موسلادھاربارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔