سی پیک کی تفصیلات پیش،گورنر اسٹیٹ بینک نے مصر کا بیڑہ غرق کیا اب یہاں مسلط ہیں،خواجہ آصف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب کی قیادت میں کمیٹی ارکان نے فیڈمک اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کا دورہ کیاپارلیمانی کمیٹی کے ارکان علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لگنے والے ملکی وغیرملکی صنعتی یونٹس میں گئے ارکان نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ، سی ای او فیڈمک رانا یوسف ، سابق صدر چیمبر آف کامرس ضیا علمدار بھی موجود تھے سی پیک پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی کے ارکان کو فیڈمک میں بریفنگ دی گئی ، سی ای او فیڈمک رانا یوسف نے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی ، کمیٹی اراکین نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان کیا کمیٹی نے انتظامیہ کو ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی
سی ای او فیڈمک رانا یوسف کا کہنا تھا کہ انڈسٹری نہ لگانے پر 22 پلاٹس خالی کروا لئے ۔ آئندہ میٹنگ میں مزید پلاٹس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی ۔ ڈائریکٹر فیڈمک ضیا علمدار کا کہنا تھا کہ منسوخ پلاٹس کی فہرست پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔ ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے امور فاسٹ ٹریک پر چلائیں گے ۔ چیئرمین سی پیک پارلیمانی کمیٹی شیرعلی ارباب کا کہنا تھا کہ اکنامک زون کے معاملات سنجیدہ ، فوری حل کئے جائیں ۔ سی پیک کے منصوبوں کوتیزی سے آگے بڑھانا ہے ۔ سی پیک خطے کی معاشی ترقی کے لئے گیم چینجر ہے ریکارڈ ٹائم میں تمام معاملات درست کئے جائیں ۔ بجلی کی جلد فراہمی کے لئے فیڈرز بڑھائے جائیں ۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس ،سی پیک منصوبوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ اس وقت 25ارب ڈالر کے 39منصوبے مکمل ہوچکے ہیں یا زیر تکمیل ہیں،سی پیک کے 18منصوبے 15.7ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوچکے ہیں، سی پیک کے 21منصوبے 9.3ارب ڈالر کی لاگت سے عمل کے مراحل میں ہیں،
قبل ازیں اسپیکراسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا پارلیمانی سیکریٹری کنول شوزب کی عدم موجودگی پر اسپیکر نے اظہار برہمی کیا،اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیکریٹری کا پتہ کریں، نہیں تو رولنگ دوں گا،اپارلیمانی سیکریٹر ی کنول شوزب ایوان میں پہنچ گئیں ،ایوان میں شور شرابہ بھی کیا گیا،پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی ،کنول شوذب نے کہا کہ مجھے سوالات کے بارے میں بریفنگ دیر سے ملی ہے،وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے ہیں، پارلیمانی سیکریٹری کے جواب پر اسپیکر نے سیکریٹری پلاننگ کو پیر کوطلب کرلیا ،اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پلاننگ پیر کو میرے چیمبر میں آئیں ،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جہاں جاتے ہیں پی ایس ڈی پی کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہیں،
وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی ترسیلات میں 12.5فیصد اضافہ ہوا،پہلی سہ ماہی میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ 1395ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا،ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 28فیصد اضافے کے ساتھ4.437ارب ڈالر رہیں،آئی ٹی ایکسپورٹس 42.7 فیصد اضافے کے ساتھ 635 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، لارج ا سکیل مینوفیکچرنگ میں جولائی اگست کے پہلے 2 ماہ میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا، 30 سال بعد کسی وزیراعظم نے ذراعت پر توجہ دی ، فوڈ سیکیورٹی سرپلس ہونے جارہا ہے،
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شگفتہ جمانی نے کہا کہ وزارت کامرس کی جانب سے 101 افراد ازبکستان گئے ،کامرس کمیٹی کے ممبرز کو کیوں نہیں لے کر گئے؟دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈالر کو مصنوعی کنٹرول کررکھا تھا،چیلنج کرتا ہوں حکومت عارضی طورپر ڈالر کو 100 روپے تک لے کر آجائے، عمر ایوب خان نے کہا کہ ن لیگ نے 23.6 ارب ڈالر صرف روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے قرض لیا ،مسلم لیگ ن نے اتنا قرض لیا کہ اس پر 9 ارب ڈالر سود دیا جارہا ہے،
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک قرض پر مختلف بیانات دے رہے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک نے پہلے مصر کا بیڑہ غرق کیا اب یہاں مسلط ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ملک کو دیوالیہ کررہے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں ڈالر بڑھنے سے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا ؟وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر ایک روپیہ بڑھنے سے کتنا قرضہ بڑھتا ہے ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر جیسے لوگ کام دکھا کر واپس باہر چلے جائیں گے،