حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ، مہنگائی کی شرح ساڑھے 14 فیصد پہنچ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے میں 29 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 5 روپے 9 پیسے اور آلو فی کلو 84 پیسے مہنگے ہوئے۔ 5 لیٹرخوردنی تیل بھی 26روپے33 پیسے مہنگا ہوا ۔
اعداد وشمار کے مطابق ویجیٹیبل گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا۔ چائے، چینی، تازہ دودھ، دہی، چاول، دال ماش اور مٹن بھی مہنگے ہوئے۔ انڈے فی درجن 2 روپے 21 پیسے مہنگے ہوئے۔
ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن چیزوں کی قیمت کم ہوئی ہے ان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا۔ ۔ زندہ مرغی فی کلو 6 روپے 34 پیسے سستی ہوئی۔