مدارس کی رجسٹریشن کے بل کامعاملہ،بلاول بھٹو اور فضل الرحمان میں اہم ملاقات طے
بلاول بھٹوزرداری مولانا فضل الرحمان کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹوزرداری مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج کی ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات چیت ہوگی،مولانا فضل الرحمان مدارس کی رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹوزرداری کی مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج ہو گی،بلاول بھٹوزرداری کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات چیت ہوگی،مولانا فضل الرحمان مدارس کی رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹوزرداری مولانا فضل الرحمان کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اس سے پہلے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے تحریک لبیک کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، پی پی 4 کیلئے ٹکٹ ہولڈر ملک امانت راول اور پی پی 5 کیلئے ٹکٹ ہولڈر سید عاطف حسین شاہ نے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک امانت راول اور سید عاطف حسین شاہ کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سردار فیضان حیدر، ملک شیر علی خان، ملک آصف خان، حاجی ملک ریاست سدریال، حاجی اختر علی ودیگر موجود تھے۔
ملاقات میں ملک نور محمد راؤ، سردار احسن علی خان، ملک اصغر ہنجرا، ملک رضوان مجید، ملک وجاہت سدریال، سید مجتبٰی حیدر ودیگر بھی موجود تھے۔