بڑی گاڑی بڑی آفر، چنگان کی نئی اوشان ایکس سیون کیساتھ ایسا کیا مل رہا ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چنگان پاکستان نے نئے سال کی آمد سے قبل ہی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اپنی نئی اسٹائلش سیون سیٹر اوشان ایکس سیون پر ایک زبردست آفر کا اعلان کیا ہے۔
شینگن نے رواں برس اگست میں اوشان سیون ایکس کے 2 نئے ماڈل 5 سیٹر ’فیوچر سینس‘ اور 7 سیٹر ’کمفرٹ‘متعارف کروائے تھے۔ کمپنی نے اب فیوچر سینس ماڈل میں بھی 5 اور 7 سیٹر دونوں گاڑیاں متعارف کرادی ہیں۔
اب کمپنی نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اعلان کیا ہے کہ فیوچر سینس کے 5 یا 7 سیٹر کسی بھی ماڈل کی خریداری پر انہیں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی بڑی بچت اور 2 سال تک مفت مینٹیننس کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس محدود مدت کی آفر کا آغاز یکم دسمبر سے ہوچکا ہے۔
چنگان پاکستان کے مطابق، 7 سیٹر فیوچر سینس ماڈل کی موجودہ قیمت 90 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جبکہ 5 سیٹر فیچر سینس ماڈل کی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔
چنگان پاکستان نے ان دونوں ماڈلز کے لیے اپنی آفر میں نیو ایئر پروموشن کی مد میں 2 لاکھ روپے جبکہ 2 سال تک معیادی مینٹیننس کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے کی بچت اعلان کیا ہے۔
اس آفر کے تحت ملنے والی بچت سے 7 سیٹر فیوچر سینس کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے کمی کے بعد 88 لاکھ 99 ہزار جبکہ 5 سیٹر فیوچر سینس کی کل قیمت 87 لاکھ 49 ہزار روپے ہوجائے گی۔
یہی نہیں، اوشان ایکس سیون کے 7 سیٹر ماڈل کمفرٹ پر بھی ساڑھے 4 لاکھ روپے کی بچت آفر دی گئی ہے۔ اس گاڑی کی موجودہ قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جو بچت ملنے کے بعد 80 لاکھ 99 ہزار روپے ہوجائے گی۔