علی محمد جتک کی عدم بازیابی باعث تشویش ،انتظامیہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، جمال رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر جمال رئیسانی نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے گزشتہ دنوں شالاکوٹ تھانہ میں جے یوآئی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائی کم ہے مولانا محمد طاہر توحیدی ایک شریف نفس اور انسانی خدمت خلق سے سرشار رہنما ہیں 63 دونوں سے لاپتہ معصوم بچے علی محمد جتک کی عدم بازیابی باعث تشویش ہے ان خیالات اظہار انہوں نے ساروان ہاوس میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر شیر احمد رہیسانی میر نصراللہ رہیسانی لیاقت رہیسانی اور بابا دین محمد رہیسانی بھی موجود تھے جییوآئی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی نے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر جمال رہیسانی کو ہزار گنجی میں گیس پریشر کی کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران سے آگاہ کردیا رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر جمال رہیسانی نے کہا کہ عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی گیس محکمہ سخت ترین سردی میں عوام کی سہولت کے لیے گیس پریشر کو بحال کرے گیس پریشر کی کمی کے باعث بزرگ اور بچے بیمار ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے عوام کے بنیادی مسائل بجلی گیس جیسے سہولیات فراہمی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وفاقی وزیر بجلی سے بات کرچکا ہوں بھت بجلی بحران پر قابو پالے گے انہوں نے مزید کہا کہ ہزار گنجی میں قیام آمن کے سلسلے میں آئی جی پولیس سے بات کرونگا پولیس انتظامیہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں عوام کی جان ومال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔