میٹروبس ٹریک کا کام سست روی کا شکار، راولپنڈی سیکشن پر سروس پھر بند
اس سے قبل بھی 6 روز میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)میٹروبس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ہونے سے راولپنڈی سیکشن پر سروس ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی۔
راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل بھی 6 روز میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی، آئے روز میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔
دوسری جانب، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر سے میڑو بس سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔