وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں۔
10 رکنی وفد وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں بیجنگ روانہ ہوا، مریم نواز شریف کا دورہ چین 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔
چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی جانب سے مریم نواز شریف کو چین دورے کی دعوت دی گئی تھی۔