مسٹر ظہور، اسد بلوچ، قدوس بزنجو، کھیتران کیلئے یہ ٹوئٹ ہی کافی ہے، جام کمال کا ماہ جبین شیران کے ٹوئٹ پر ردعمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ماہ جبین شیران کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں مسٹر ظہور، اسد بلوچ، اسپیکر قدوس بزنجو، کھیتران اور دیگر اپوزیشن کے لیے یہ ٹوئٹ ہی کافی ہے۔ جھوٹ، الزامات اور پروپیگنڈا کے علاوہ آپ کے پاس کچھ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ معزز ایوان کے اراکین کو جھوٹ بولتے اور غلط الزامات لگاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے۔