عالمی دنیا

بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش سے ملنے والی سرحدوں پر مانیٹرنگ بڑھانے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سے لگنے والی حساس سرحدوں پر جامع مربوط بارڈر مینجمنٹ سسٹم شروع کیا جائے گا جس کا مقصد ملک کے سرحدی علاقوں میں نگرانی اور سیکیورٹی کو تقویت دینا ہے۔
راجستھان کے شہر جودھ پور میں جمعے کو بارڈر سیکیورٹی فورس کی 60 ویں یوم تاسیس پریڈ کے دوران امت شاہ نے کہا کہ یہ نظام نگرانی کی بہتر صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے پہلے ہی دھوبری آسام میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر آزمایا جا چکا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ اس نظام کے نتائج ابتدائی نتائج امید افزا ہیں اور اسے مزید بہتر کرکے ہم بنگلہ دیش اور پاکستان سے لگنے والی سرحدوں پر نافذ کریں گے۔
بشمول سینسر، کیمرے اور دیگر نگرانی کے آلات یہ نظام مختلف ٹیکنالوجیز کو مربوط کرتا ہے تاکہ سرحدی علاقوں کی مؤثر طریقے سے نگرانی اور اسے محفوظ بنایا جا سکے۔
امت شاہ نے قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سرحدی انتظام کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدمات کا سہرا مودی حکومت کو سر باندھا۔
انہوں نے سیکیورٹی کے منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تقریباً 591 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور رات کے وقت مرئیت کو بڑھانے کے لیے 1159 کلومیٹر پر فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں۔
امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے 573 سرحدی چوکیاں اور 579 آبزرویشن پوسٹیں بھی قائم کی ہیں جو کہ کمزور علاقوں میں بہتر نگرانی کو یقینی بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 685 مقامات پر بجلی، 575 مقامات پر پانی کے کنکشن فراہم کیے ہیں اور 570 سولر پلانٹس لگائے ہیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے سرحدی انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جس میں باڑ لگانے اور نگرانی کے جدید نظام کو نافذ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کے حالات زندگی کو بہتر کرنے کے لیے اہم ہیں۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *