پنجاب حکومت نے 70 فیصد پبلشرز پر کتب کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) انجمن تاجران اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے درسی کتب کی اشاعت کے سلسلے میں 70 فیصد پبلشرز پر کتب کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ 30 پبلشرز کو کتابیں شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے جو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد پرویز نے کہا کہ حکومت اس حکمت عملی سے یکساں تعلیمی نصاب کا نظام کامیاب نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پرائیویٹ پبلشرز عوام کی خدمت کرتے ہیں۔