ترکیہ کے شہر استنبول میں MUSIAD ایکسپو 2024ءسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، انجینئر میر وائس خان کاکڑ

مذکورہ نمائش میں پاکستانی اور بلوچستان میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اسٹال نہیں تھے جو لمہ فکریہ ہے، نائب صدرایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان


استنبول/کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں MUSIAD ایکسپو 2024ءسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اسی طرز کے نمائش پاکستان میں بھی ہونے چاہیے تاکہ دنیا کے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقعوں بارے آگاہی مل سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں منعقدہ MUSIAD ایکسپو2024 کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ MUSIADایکسپو2024ء میں 120 ممالک کے 6ہزار سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے جن میں ہزاروں آئٹمز کی نمائش کی گئی مگر بدقسمتی سے مذکورہ نمائش میں پاکستانی اور بلوچستان میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اسٹال نہیں تھے جو لمہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات،کھیلوں،پھل اور سبزی جات و دیگر اپنی مثال ہیں جن کے بارے میں دنیا کے مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور بلوچستان میں بھی MUSIAD کی طرز پر نمائش کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو یہاں موجود مواقعوں بارے جانکاری مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ MUSIAD جیسے ایکسپو بزنس کی ترقی کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اپنے ملک اور صوبے میں۔ موجود مواقعوں سے آگاہی دیتا ہے۔