وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھیج دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو عمران خان کو بھیج دیا گیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید اقبال چیمہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی اپنے فرائض انجام دے رہے تھےتاہم ابتدائی طورپر ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔
واضح رہے کہ جمشید اقبال چیمہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔