مودی سرکار کی ایک مرتبہ پھر کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی کوشش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مودی سرکار نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کیلئے پھر سے کوشش شروع کر دی ہے۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور علیحدگی پسند کشمیری رہنما یاسین ملک 34 سال پرانے جعلی کیس میں پہلے ہی بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، مودی سرکار نے اسی کیس میں اُن کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔
مودی سرکار کے ناقدین نے کہا ہے کہ یہ عمل مقبوضہ کشمیر میں تحریکِ آزادی کو دبانے کی سازش ہے اور اِس سے عدالت کی غیرجانبداری پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا۔
یاسین ملک کے مقدمے میں عدم شفافیت اور طریقہ کار کی خامیوں پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں پہلے سے ہی شدید تنقید کرتی آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا دی وائر کی رپورٹ میں مودی حکومت پر سیاسی اختلافات کیلئے عدالت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *