پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کی تیاری
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) 16 دسمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دس روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ، 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 15 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اوگرا 15 دسمبر کو پٹرولیم قیمتوں میں تعین کی سمری وفاقی حکومت کو بھیجے گا۔