برطانیہ میں پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل جیتنے والی آرمی ٹیم کی آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں طلائی تمغہ جیتنے والی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی عزت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیم کی شاندار کامیابی کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ میں منعقد ہوئی تھی۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول کو دنیا بھر میں سب سے کٹھن اور مشکل فوجی مشق تصور کیا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 143 ٹیمز نے شرکت کی۔ پاک فوج کی ٹیم نے بےمثال مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مشقوں میں پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ کیمبرین پٹرول مشق وسط ویلز کے پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے۔