ارجن کپور نے کیا ملائیکہ اروڑا سے اپنی محبت کا اظہار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالہ وڈ کے نامور اداکار ارجن کپور نے اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا سے ایک الگ انداز میں محبت کا اظہا کیا ہے۔اداکار ارجن کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملائیکہ سے اپی محبت کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکار ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا کے لئے لکھا ہے کہ’ چاہے کوئی بھی دن ہو میں تمہیں ہمشیہ ایسے ہی ہنستا مسکراتا ہوا دیکھا چاہتا ہوں‘۔ارجن کپور نے مزید کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ یہ سال تمھارے کے لئے سب سے زیادہ خوشیوں والا سال ثابت ہو۔
خیال رہے کہ اداکار ارجن کپور نے یہ پوسٹ ملائکہ اروڑا کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے شیئر کی ہے۔اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کی آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہیں جس کے لئے بالی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور افواہ ہے کہ دونوں جلدی ہی شادی بھی کرلیں گے۔