نواب شاہ میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق
کراچی(قدرت روزنامہ)نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ کے پنهل خان تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سکرنڈ کے پنهل خان تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ایس ایس پی نواب شاہ نے معاملے کا نوٹس لیکردو ڈی ایس پیز پرمبنی ٹیم کو دو دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایس ایس پی نواب شاہ کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔