جماعتوں میں اتنے اختلافات اور دوریاں پیدا کی گئیں کہ وہ ساتھ بیٹھنے پر تیار نہیں: گنڈاپور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اتنے اختلافات اور دوریاں پیدا کی گئیں کہ وہ ساتھ بیٹھنے پر تیار نہیں۔
ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی جگہ ہے لیکن ملکی ترقی ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبے اس لیے نہیں بن رہے کیونکہ ہم بڑی سلطنت پر حکمرانی چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے شکوہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ضم اضلاع کی بحالی کیلئے وفاق سے شیئرز کم مل رہے ہیں۔
ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے وفد نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کیلئے تھوڑے بہت جاری فنڈز بدقسمتی سے وہاں خرچ نہیں کیے گیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *