انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد اچانک بڑی کمی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب آج صبح سٹاک مارکیٹ میں 988 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کر گیا لیکن یہ تیزی اسی طرح جاری نہ رہ سکی اور مارکیٹ نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔

100 انڈیکس اس وقت 624 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 555 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *