ہانیہ عامر 2024 کی بہترین پاکستانی مشہور شخصیت، مشہور ایشین افراد کی لسٹ میں کونسا نمبر؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو 2024 کی بہترین پاکستانی مشہور شخصیت قرار دیا گیا ہے اور وہ عالمی سطح پر 50 ایشیائی مشہور شخصیات کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔
یہ فہرست ایک برطانوی ہفتہ وار اخبار کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جو مختلف صنعتوں میں اثر و رسوخ رکھنے والی ایشیائی شخصیات کو تسلیم کرتی ہے، جن میں سنیما، موسیقی، ٹیلی ویژن، اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔
ہانیہ عامر اس فہرست میں ٹاپ 20 میں شامل واحد پاکستانی اسٹار ہیں، جنہوں نے ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور موسیقی کی دنیا سے کئی عالمی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فہرست کے مطابق ہانیہ کا 2024 میں اثر و رسوخ ناقابل تردید رہا ہے۔ “ہانیہ عامر نے اس سال کئی کامیاب ڈراموں میں اہم کرداروں کے ساتھ سرخیوں میں رہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں لاکھوں ناظرین کو مسحور کیا۔”
ان کی اداکاری کی مہارت کی چمک واضح ہے، اور ان کی سوشل میڈیا موجودگی، خاص طور پر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت ہونے کی حیثیت سے، نے انہیں نئی نسل کو متاثر کرنے کا موقع فراہم کیا۔
ہانیہ عامر، جو منفرد اور چیلنجنگ کرداروں کا انتخاب کرنے کے لیے مشہور ہیں، اکثر یہ بات کہتی ہیں کہ وہ اداکاری کے فن کی کتنی قدر کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو “ڈائریکٹر کا اداکار” قرار دیا ہے جو ایسے کرداروں کو اپنانا چاہتی ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو چیلنج کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی مشہور شخصیات جو اس فہرست میں شامل ہیں ان میں رض احمد (11)، زین ملک (21)، فہد مصطفی (23)، شہزاد لطیف (24)، عروج آفتاب (33)، حبا بخاری (37)، عاطف اسلم (41) اور سجل علی (48) نمبر پر موجود ہیں۔