ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 10 پیسے کا ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 14 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *