پیپلزپارٹی پورے پانچ سال صوبے میں حکومت کرے گی، صادق عمرانی
ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کا ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پانچ سال صوبے میں حکومت کرے گی عوامی فلاحی منصوبے ہمارے منشور کا حصہ ہیںڈیرہ مراد جمالی کے عوام جلد مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔ ہم اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ کچھی کینال منصوبہ وفاقی منصوبہ ہے لیکن وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں اور محکمہ آبپاشی کی محنت سے ڈیرہ بگٹی اور سوئی تک اس کا پانی پہنچ گیا ہے۔ اس منصوبے سے صوبے میں زرعی انقلاب برپا ہوگا ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ایک سال قبل اور آج ہمارے علاقے میں پانی کی صورتحال میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ملازمتوں کیلئے ٹیسٹ انٹرویوز میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن ہے کہ نئے ٹیسٹ اور انٹرویوز میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔