ضمنی انتخابات، اے این پی کا حلقہ پی بی 45 پر نصراللہ زیرے کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کااجلاس زیر صدارت بورڈ کے صوبائی چیئرمین اصغر خان اچکزئی ارباب ہائوس میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کے سیکرٹری مابت کاکا اور رکن خان زمان کاکڑ شریک رہے اجلاس میں 5جنوری کو حلقہ پی بی 45کوئٹہ 8 پر منعقدہ انتخابات کے متعلق تفصیل سے غور وخوض ہوا اور اتفاق رائے سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نامزد رکن نصراللہ خان زیرے کی حمایت کااعلان کیا اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نصراللہ خان زیرے کی کامیابی کیلئے دن دگنی رات چوگنی عوامی رابطہ مہم میں بھرپور حصہ لیں دریں اثنا پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کی اعلی سطحی وفد صوبائی صدر نصراللہ زیرے مرکزی سنئیر سیکرٹری سید قادر آغا صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی ارباب ہائوس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا پارلیمانی بورڈ کے رکن خان زمان کاکڑ ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ صوبائی آفس سیکرٹری عصمت داوی ودیگر سے ملاقات کی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کو ارباب ہاس آمد پرخوش آمدید کہا اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے حلقہ پی بی 45کوئٹہ8 پر پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ 5جنوری کو پارٹی کارکن اور بہی خواہ پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نصراللہ خان زیرے کی کامیابی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئیکار لائیں اور آج اتوار 15دسمبر کو سہہ پہر 2بجے جتک سٹاپ مشرقی بائی پاس میں اے این پی کی جانب سے نصراللہ خان زیرے کی حمایت کے سلسلے میں تقریب بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 45کوئٹہ 8 اور صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قیادت ضلعی ذمہ داران اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کی حمایت سے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ میں مثبت مترقی سوچ کو پروان چڑھے گادونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے اس عہد کااظہار کیا کہ ہم خیال مترقی جمہوری سیاسی جماعتیں مل کر سیاسی رویوں کے فروغ مشترکہ مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کو اولیت دیں گے عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام آج اتوار15دسمبر کو سہہ پہر 2بجے جتک سٹاپ سیداں مسجد میں حمایتی تقریب منعقد ہوگی بیان میں پارٹی کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت کی گئی۔