گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا

گھریلو صارفین کو دن بھر میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، سوئی ناردرن گیس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سردی کی شدد میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی ناردرن گیس گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔
سردی کی شدت کےساتھ گیس کی طلب میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نےگیس کی طلب اوررسد کو دیکھتے ہوئے موسم سرما کے لیےگیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن بھر میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
گھریلو صارفین کو گیس صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے شب 9 بجے تک فراہم کی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *