’ وی وو‘ کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کے لیے تیار، معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، چین کے تعاون سے مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کا معاہدہ۔
موبائل فون عام ضرورت بن چکا ہے، ایسے میں اس کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے ایک ایم قدم اٹھایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب اور چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق چین کی ’وی وو‘موبائل کمپنی پنجاب میں موبائل مینوفیکچرنگ کارخانہ لگائے گی۔
اس حوالے سے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اورچینی کمپنی کے سی ای اومسٹر لیوک نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ان دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں چین کا دورہ کرنیوالے وفد کا حصہ ہیں، جہاں اس دوران انہوں نے ’شینزین‘ میں وی ووموبائل فون کمپنی کے پلانٹ کا دورہ کیا اورمینوفیکچرنگ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر چین کی موبائل فون کمپنی کے سی ای او نے صوبائی وزیر کو موبائل کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔
وی وو‘ موبائل کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پنجاب میں مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گی۔پنجاب میں مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگانے کیلئےمحکمہ صنعت و تجارت اورچینی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،