ٹرمپ کے آنے سے قبل امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کی فہرست تیار


نیویارک(قدرت روزنامہ)جوبائیڈن حکومت کےجاتے ہی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے قبل امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ، امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔
آئی ای سی کے مطابق امریکا میں جعلی دستاویزات کے ساتھ مقیم تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی اولین ایجنڈا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔
انہوں نے ایک چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنی مدت کے دوران آئندہ 4 برسوں میں امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا ’بالکل ایسا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *