پہاڑوں پربرف باری ، لاہور سمیت پنجاب شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا، محکمہ موسمیات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے بیشتر علاقے سرداور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہبالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور بارش متوقع ہے جس سےملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت میں اضافے کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ میں پارہ منفی 18، استور میں منفی 17 ڈگری تک گرگیا جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری اور کوئٹہ میں کم سے کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب میں لاہور سمیت مختلف شہرشدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ 4 ، لاہور اور پشاور میں 7 ریکارڈ کیاگیا۔ کراچی میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے جبکہ اندرونِ بلوچستان اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی موسم شدید سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5، سبی میں 5 اور نوکنڈی میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *