بچوں کے سیرپ کی متنازع تشہیری مہم بالغ مردوں کے لیے خطرناک کیوں ؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلڈینافل (Sildenafil) سیرپ کی تشہیری مہم نے متنازع ہوگئی، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے حکام نے اشتہارات کے ذریعے دوا کی تشہیر کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے مذمت۔
انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق سلڈینافل (Sildenafil) بچوں میں پلمونری ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے رجسٹرڈ سیرپ ہے، جسے مردانہ کمزوری دور دور کرنے سے متعلق غلط طور پر تجویز (آف لیبل) تجویز کیا جا رہا ہے۔ اور یہی بات بحث کا سبب بنی ہے۔
سلڈینافل (Sildenafil) دنیا بھر میں مردانہ کمزوری میں فائدہ مند دوا کے طور پر پہچانا جاتا ہے، مگر یہ مذکورہ مرض کے علاج کے لیے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈرپ) نے حال ہی اس سیرپ کو صرف بچوں میں پلمونری ہائی بلڈ پریشر کے شدت میں علاج کے لیے منظور کیا ہے۔ تاہم Sildenafil تیار کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ایک ایسی متنازع اشتہاری مہم شروع کی ہے جس میں اس سیرپ کا استعمال مردانہ کمزوری کے علاج لیے تجویز کرتے بتایا گیا ہے۔
ڈرپ کے حکام نے ان اشتہاری حربوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’غیر اخلاقی مارکیٹنگ‘ قرار دیا ہے۔
ڈرپ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ جس طرح سے Sildenafil سیرپ کی تشہیر کی جا رہی ہے وہ غیر اخلاقی اور قواعد کے خلاف ہے۔
رپورٹ کے مطابق اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ اس دوا کو ’آف لیبل‘ استعمال کو فروغ دینے کے مترادف ہے، جبکہ اسے صرف پلمونری ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے بچوں کے استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
ڈرپ اہلکار نے اس دوا کے غلط استعمال کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ اسے نسخے کے بغیر فروخت کیا جائے گا اور افراد اسے مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بالغ افراد مطلوبہ اثرات حاصل کرنے کے لیے شربت کی زیادہ مقدار لے سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں طبی شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔