صرف 5 منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کنٹرول اور دل کے مسائل کم کرسکتی ہے، تحقیق
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روزانہ صرف 5 منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور دل کے مسائل کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں جیسے سیڑھیاں چڑھنا یا سائیکل چلانا، کسی انسان کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی لاسکتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) اور یونیورسٹی آف سڈنی نے مشترکہ طور پر تحقیق کے لیے 14ہزار 761 ایسے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا،جنہوں نے ایکٹیویٹی ٹریکر پہن کر یہ جانچا کہ روزانہ کی نقل و حرکت بلڈ پریشر کو کیسے متاثر کرتی ہے۔
ایک دن کے دوران شرکا نے تقریباً 7 گھنٹے سونے، 10 گھنٹے بیٹھے، 3 گھنٹے کھڑے، ایک گھنٹہ آہستہ چلنے، ایک گھنٹہ تیز چلنے، اور تقریباً 16 منٹ ایسی سرگرمیوں میں گزارے جن سے ان کے دل کی دھڑکن بڑھی جیسے سائیکل چلانا یا دوڑنا۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ معمولات میں چھوٹی تبدیلیاں جیسے 10 منٹ کی تیز چہل قدمی کے بعد 11 منٹ بیٹھنے، یا زیادہ شدید سرگرمی کے بعد 13 منٹ کی نیند بھی بلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار کرتی ہے، کچھ لوگوں نے 5 منٹ سائیکل بھی چلائی۔
یونیورسٹی کالج لندن سے وابستہ ڈاکٹر جوبلوجیٹ کے مطابق تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ورزش بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ’ورزش میں سیڑھیاں چڑھنے سے لے کر مختصر وقت کے لیے سائیکل چلانے جیسے معمولات بلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔‘