سندھ ہائیکورٹ بینچ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست سننے سے انکار

چیف جسٹس کا بینچ 23 دسمبر کو موجود ہوگا، درخواست سنی جاسکتی ہے، جسٹس جنید غفار کے ریمارکس


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سننے سے انکار کردیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیے کہ جس بینچ نے پرمیشن دی ہے آپ کی درخواست وہی بینچ سنے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا بینچ 23 دسمبر کو موجود ہوگا، درخواست سنی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے۔ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے اور 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *