قومی اسمبلی اجلاس،ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے نام سے بل 2024 پیش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئےوفاقی حکومت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا ۔ وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی اجلاس میں متعارف کروا دیا، بل مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا ۔
مسودہ بل کے مطابق اس بل کا مقصد متحرک ڈیجیٹل معاشرے کی تشکیل، ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت اور مؤثر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دے کر پاکستان کو بااختیار ملک میں تبدیل کرنا ہے۔
مسودہ کے مطابق جدت، اقتصادی ترقی اور سماجی بہبودکو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے گورننس کو بہتر بنانا ہے۔
مسودہ میں کہا گیا ہے کہ اس بل کے ذریعے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کرنا ہے تاکہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تمام سطحوں کی حکومتوں کی نگرانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط اور ہم آہنگ کرتے ہوئے ان پالیسیوں کو نافذ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *