اداکار منیب بٹ کا مشترکہ خاندان میں تنازعات کے حل کے لیے مفید مشورہ کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور پاکستانی اداکار منیب بٹ اکثر اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے بارے میں اپنے مداحوں کے ساتھ سوسل میڈیا پر بات کرتے رہتے ہپیں، ان کی شادی اداکارہ ایمن خان سے ہوئی ہے اور وہ اپنے خاندان کے لیے اپنی محبت اور اپنی زندگی کے حالات بارے بھی بہت کھل کر بات کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام گپ شپ میں گفتگو کرتے ہوئے مینب بٹ نے مشترکہ خاندان میں رہنے کے فائدے بیان کیے اور چند مفید مشورے بھی دیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں، انہیں کام کے لیے سفر کرنا پڑتا ہے، جب وہ سفر پر جاتے ہیں تو انہیں پیچھے اپنے بیوی بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیوں کہ وہ مشترکہ خاندان میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ’آپ اپنے خاندان کے ساتھ اٹوٹ ہیں اور یہ مشترکہ خاندان کا سب سے بڑا پلس پوائنٹ ہے کہ آپ کام پر جائیں تو آپ کے گھر والے آپ کے بیوی بچوں کے ساتھ ہوں۔‘
انہوں نے مشترکہ خاندانوں میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک اہم نکتہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیسا ہی وہ ہوتا ہے جو عام طور پر مسائل کا باعث بنتا ہے یا جب کچن ایک ساتھ ہوتا ہے تب بھی مسئلے ہوتے ہیں، لہذا کچن کو الگ کرنے سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ اس طرح آپ ایک ساتھ رہتے ہوئے اپنی پسند کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *