دلجیت دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کو چندی گڑھ میں ایک لائیو شو کے دوران بھارت میں آئندہ لائیو کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ کو شو کے دوران مداحوں کے سامنے پنجابی میں کہتے سنا جاسکتا ہے، ’ادھر لائیو شو کے لیے انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے۔‘
دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا، ’یہ (لائیو شو) ایک بڑے ریونیو کا ایک ذریعہ ہے، کئی لوگوں کو یہاں روزگار ملتا ہے اور وہ کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں، اگلی بار میں کوشش کروں گا کہ اسٹیج درمیان میں ہو تاکہ آپ لوگ اس کے ارد گرد کھڑے ہوسکیں۔‘
انہوں نے آخر میں کہا کہ جب تک ایسا نہیں ہوگا میں تب تک انڈیا میں کوئی شو نہیں کروں گا، یہ میرا حتمی فیصلہ ہے۔ دلجیت کی بات پر مداحوں نے شور مچاکر ان کی بات کی تائید کی۔
دلجیت نے ہفتے کو چندی گڑھ میں ہونے والا اپنا لائیو شو شرنج کا عالمی مقابلہ جیتنے والے کم عمر ترین بھارتی نوجوان گوکیش دوماراجو کے نام کیا تھا۔ انہوں نے شو کے دوران گوکیش کی تعریف بھی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *