کیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں اضافہ، اب گاڑی کتنے میں ملے گی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یہ مارچ 2024 کی بات ہے جب لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے اپنی مشہور ایس یو وی کِیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا تھا، مگر ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، جو اب اب ختم ہورہی ہے۔
اپنے اعلامیے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا اور نئے سال گاڑیوں کی قیمتیں کتنی ہوں گی اس کی تفصیل بھی فراہم کردی۔
اسپورٹیج الفا، جس کی قیمت پہلے 73 لاکھ تھی وہ اب 75 لاکھ 50 ہزار میں ملے گی۔
اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی پہلے قیمت 77 لاکھ 40 ہزار تھی مگر اب وہ 79 لاکھ 90 ہزار کی ہوجائے گی۔
اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت پہلے 84 لاکھ 70 ہزار تھی جو اب 87 لاکھ 20 ہزار کی دستیاب ہوگی۔
اسپورٹیج بلیک ایڈیشن کی قیمت پہلے 90 لاکھ تھی مگر اب صارفین اسے 92 لاکھ 50 ہزار میں خرید سکیں گے۔
کمپنی نے ساتھ یہ بھی وضاحت کی کہ جن گاڑیوں کی مکمل ادائیگی 31 دسمبر 2024 تک ہوجائے گی وہ پرانی قیمتوں پر ہی صارفین کو فراہم کی جائیں گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق انہی لوگوں کو پر ہوگا جو یکم جنوری 2025 کے بعد بکنگ کروائیں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی واضح کردیا گیا کہ قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں اور حکومت کی طرف سے عائد کردہ نئے/اضافی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی گاڑی کی فراہمی کے وقت صارفین کو کرنی ہوگی۔