پی ٹی آئی کے حامی صحافی ارشاد بھٹی کی سابق اداکارہ سے شادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر وائرل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف صحافی اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سما راج سے دوسری شادی کرلی ہے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
یہ شادی لاہور میں بادشاہی مسجد کے قریب ایک پرتعیش ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جہاں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
سما راج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا: “اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا۔” انہوں نے مزید لکھا کہ یہ رشتہ اللہ کی رضا کے لیے قائم کیا گیا ہے اور دعا کی کہ اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں ساتھ رکھے۔
View this post on Instagram
ارشاد بھٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار جاری ہے۔
یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ کا دو سال قبل انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد کئی مواقع پر انہوں نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یاد کرتے ہوئے ان کی وفاداری اور محبت کو سراہا تھا۔