ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 17 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع گالف کلب میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے نیا ہیئر اسٹائل بنا رکھا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی نئے ہیئر اسٹائل میں تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مائیکل سولاکیوچ نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نومنتخب امریکی صدر کے بال واضح طور پر مختصر نظر آرہے ہیں، جو ان کے پہلے والے ہیئر اسٹائل سے بالکل مختلف ہے۔
ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل بالکل منفرد ہے، جس میں ان کے بال اطراف اور اوپر سے پھولے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ابھی تک اس حوالے سے واضح نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بوجھ کر اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا ہے یا انہوں نے پہلے کی طرح اپنے بالوں کے اسٹائل پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ہونے والے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی ہے اور دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔