بلوچستان حکومت کے 1 ہیلی کاپٹر اور 2 طیاروں کے سالانہ کتنے اخراجات ہیں ؟ تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے 1 ہیلی کاپٹر اور 2 طیاروں کے سالانہ کتنے اخراجات ہیں ؟ تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔
“این این آئی ” کے مطابق صوبے کے محکمہ نظم ونسق میں قائم ایوی ایشن ونگ پر سالانہ 57کروڑ روپے کے اخراجات ہوتے ہیں، ونگ میں 88 ملازمین تعینات ہیں جن میں30 پوسٹیں خالی پڑی ہیں. سرکاری دستاویزات کے مطابق بلوچستان حکومت کے زیر استعمال وی آئی پی فلائٹس کیلئے لیزر جیٹ طیارہ ،1 سیسنا طیارہ اور 1 ایم آئی 17ہیلی کاپٹر ہے ،جن کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ نظم ونسق میں ایوی ایشن ونگ بنایا گیا ہے۔