سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری، پاکستانی ماہرین کی چین میں کیا مصروفیات رہیں گی ؟ جانیے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کے لیے پاکستان سے 30ماہرین کا وفد چین پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 30ماہرین کا وفد خصوصی دعوت پہ چین گیا ہے ، وفد 14روزہ ورکشاپ میں شرکت کرے گا۔ ورکشاپ میں پاکستانی ماہرین سے چین کے ماہرین چین کی ترقی کے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور پاکستان کی ضروریات کے پیش نظر سی پیک کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔
“جنگ ” کے مطابق ورکشاپ کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے نادر موقع ہے کہ وہ چین کی پیشکش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زراعت، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی صلاحیت کو ترقی دیکر جدید معیشت میں ڈھل سکے۔