عوام کیلئے خوشخبری! ایک اور تعطیل کا اعلان، اگلے ہفتے 5 سرکاری چھٹیاں

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں اہم تقریبات منعقد کی جائیں گی


کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اس دن تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں اہم تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس دوران محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ برسی کے دوران فضائی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب، ملک بھر میں کرسمس کی مناسبت سے 25 اور 26 دسمبر کو بھی تعطیلات دی گئی ہیں۔ 25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے ساتھ کرسمس بھی منایا جائے گا جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے لیے خصوصی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ تہوار کی خوشیوں کو بہتر طور پر منا سکیں۔
25، 26 اور 27 دسمبر کے بعد 28 کو ہفتہ اور 29 دسمبر کو اتوار کی وجہ سے شہری 5 چھٹیوں کا لطف اٹھاسکیں گے،یہ وقفہ نہ صرف سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے موزوں ہے بلکہ شہریوں کو آرام اور اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
حکومت کی جانب سے ان تعطیلات کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے، جبکہ مختلف مذاہب اور طبقات کے افراد نے ان اعلانات کو رواداری اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *