معاز صفدر کے بھائی حسین صفدر کی مہندی کی شاندار تقریب

معاز صفدر کے بھائی حسین صفدر کی مہندی کی شاندار تقریب

مشہور پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر معاز صفدر کے بھائی حسین صفدر کی مہندی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی۔ حسین صفدر کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں خاندان اور قریبی دوستوں کی خوشیاں اور ثقافتی رنگ نمایاں ہیں۔

تقریب میں حسین صفدر نے روایتی لباس زیب تن کیا، جب کہ معاز صفدر سمیت مہمانوں نے بھی دلکش انداز اپنایا۔ تصاویر میں حسین صفدر کے خاندان اور دوستوں کو خوبصورت روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے حسین صفدر کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں، جب کہ مہندی کی تقریب کو شاندار انداز میں منانے پر معاز صفدر کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *