ٹیسٹ ڈرا ہونے یا ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ! کوہلی رپورٹر پر بھڑک اُٹھے
واقعہ کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہونے لگیں
برسبین (قدرت روزنامہ)برسبین ٹیسٹ ڈرا ہونے اور دیرینہ دوست روی چندران ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ ویرات کوہلی نے میلبرن ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی صحافی پر نکال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر غصہ ہوگئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
ویرات کوہلی کی ائیرپورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث ہوئی جس میں کوہلی کا کہنا تھا کہ میرے ہمراہ فیملی ہے، آپ بغیر اجازت ویڈیو نہیں بنا سکتے۔
بھارتی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شرکت کےلیے میلبرن پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا معرکہ 26 دسمبر سے شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔